پاکستان کروڑوں ڈالر مالیت کا گوشت تاجکستان برآمد کرے گا

پاکستان کی معروف میٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ازبکستان اور آذربائیجان کے بعد اب تاجکستان کو بھی عالمی معیار کے مطابق گوشت برآمد کرے گی۔

اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، پاکستان پہلی بار 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کا فروزن بون لیس بیف (Frozen Boneless Beef) تاجکستان برآمد کرے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ برآمدات عالمی فوڈ سیفٹی اور معیار کے اصولوں کے مطابق ہوں گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد سے گدھوں کا گوشت ملنے کا معاملہ؛ پولیس کی ابتدائی تفتیش مکمل

آرگنانگ میٹ کمپنی کے مطابق، رواں مالیاتی سال کے دوران یہ برآمدی آرڈرز مکمل کیے جائیں گے جس سے نہ صرف کمپنی کے ریونیو میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئے گی۔

کمپنی کے خط کے مطابق، کامن ویلتھ خطے میں گوشت برآمدات کے ان نئے آرڈرز سے پاکستان کے فارن ایکسچینج ریزروز بڑھانے میں مدد ملے گی اور برآمدی شعبے کو تقویت حاصل ہوگی۔

پاکستانی میٹ کمپنی نے اس سے قبل ازبکستان اور آذربائیجان کو بھی کامیابی کے ساتھ گوشت برآمد کیا ہے، اور اب تاجکستان کے ساتھ اس تجارتی معاہدے کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی

دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا

متحدہ عرب امارات کے صدر ایک برادرانہ دورے کے لئے عمان پہنچے – متحدہ عرب امارات