یمن کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 68 افراد ہلاک، 74 لاپتہ

یمن کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی سمندر برد ہو گئی، جس کے نتیجے میں اب تک 68 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 68 افراد ہلاک ہوئے اور 74 افراد لاپتہ ہیں، جبکہ صرف 12 افراد کو زندہ بچایا جاسکا ہے، یمنی حکام کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھیں: لیبیا میں کشتی حادثہ؛ 11 تارکین وطن جاں بحق، 4 پاکستانیوں کی تصدیق

اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی (IOM) کا کہنا ہے کہ کشتی میں 154 سے زائد افراد سوار تھے جن میں اکثریت ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی تھی۔ حادثے کے بعد صرف 12 افراد کو زندہ بچایا جا سکا ہے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کے مطابق کشتی کو بحیرہ عرب میں طوفانی ہواؤں اور بلند سمندری لہروں کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں: موزمبیق میں کشتی حادثہ، 90 افراد ہلاک

ریسکیو ادارے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم خراب موسم اور شدید لہروں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ افریقہ سے خلیجی ممالک جانے والے تارکین وطن اکثر خطرناک سمندری راستے اختیار کرتے ہیں جن میں جان کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، اس کے باوجود غربت اور بدامنی کے شکار افراد بہتر زندگی کی تلاش میں جان لیوا سفر پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ تارکین وطن کے محفوظ اور قانونی راستے فراہم کیے جائیں تاکہ ایسے ہولناک سانحات کا سدباب ممکن ہو سکے۔

Related posts

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی