بھارت روس سے تیل خریدکریوکرین کیخلاف مالی مدد کررہاہے۔مشیر امریکی صدر نے ایک اور بھارتی سازش کا پردہ چاک کردیا۔
یہ دعویٰ ٹرمپ کے قریبی مشیراوروائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملرنے کی جانب سے سامنے آیاہے ۔
ان کاکہناتھاکہ بھارت رسی تیل خرید کریوکرین کے خلاف جاری جنگ میں بالواسطہ طورپرمالی مدد فراہم کررہاہے۔
اسٹیفن ملرنے ایک انٹرویومیں کہاکہ ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے،بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری ناقابل قبول ہے۔
ان کاکہناتھاکہ اس طرح کرکے بھارت روس یوکرین جنگ کو طول دینے میں مدد کررہاہے۔
اسٹیفن ملر کی یہ تنقید بھارت جیسے اہم امریکی اتحادی پر اب تک کی سخت ترین تنقید قرار دی جا رہی ہے۔
یہ گفتگو انہوں نے فاکس نیوز کے پروگرام سنڈے مارننگ فیوچرزمیں کی۔
انہوں نے کہاکہ زیادہ ترلوگ یہ جان کرحیرت زدہ ہوں گے کہ روسی تیل کی خریداری میں بھارت،چین کے تقریباًبرابرہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے نے فوری طور پر اس بیان پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔
تاہم بھارتی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت امریکی دباؤ کے باوجود روسی تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔
White House Deputy Chief of Staff Stephen Miller:
What Trump said very clearly is that it is not acceptable for India to continue financing this war by purchasing the oil from Russia.
India is basically tied with China in purchasing Russian oil. pic.twitter.com/rqiG1iszw0
— Clash Report (@clashreport) August 3, 2025