جلتے ہوئے آئل ڈپو کے سامنے سیلفی اور ٹک ٹاک،روسی نوجوانوں کی شامت آگئی

جلتے ہوئے آئل ڈپو کے سامنے سیلفی اور ٹک ٹاک،روسی نوجوانوں کی شامت آگئی۔ حراست میں لے لیاگیا۔ سیلفی اور ٹک ٹاک کا جنون روسی نوجوانوں کے گلے ہی  پڑگیا۔  گرفتاری کے بعد ہوش ٹھکانے آگئے معذرت کرلی۔

یوکرین کی جانب سے روسی شہرسوچی میں ڈرون حملے کیے گئے تھے۔جس میں ایئرپورٹ اور آئل ڈپوکوبھی نشانہ بنایا گیاتھا۔

جلتے ہوئے آئل ڈپوکے سامنے 3 نوجوانوں نے سیلفی لی اورٹک ٹاک پرمیوزک کاتڑکا لگا کراسے اپ لوڈ کردیا۔

یہ ویڈیو روس میں وائرل ہوئی ۔ جس پر نوجوانوں کی شامت آگئی۔

انہیں روس میں ہر طرف سے لعن طعن کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی زور پڑ گیا۔

شدید تقید شروع ہونے پر روسی پولیس حرکت میں آگئی اورسوچی سے نوجوانوں کو حراست میں لے لیاگیا۔

حراست میں لئے جانے کے بعد مذکورہ نوجوانوں کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے۔ نوجوانوں نے اپنی حرکت پر معذرت بھی کی ہے ۔

Related posts

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے