سرینگرایئرپورٹ پرتعنیات مسلمان عملے کوفوجی اہلکارنے تشدد کانشانہ بناڈالا

سرینگرایئرپورٹ پرتعنیات مسلمان عملے کوفوجی اہلکارنے تشدد کانشانہ بناڈالا۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کالاوا پھٹ پڑاہے۔

مودی سرکار نے بھارت میں مسلم نفرت کو اتنی ہوا دی ہے کہ اب آئے روز مسلمانوں کو تزلیل کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

ایسا ہی کچھ سرینگر کے ایئرپورٹ پرہوا۔ جب ایک فوجی اہلکار کو مطلوبہ وزن سے زیادہ سامان لے جانے پر روکا گیا۔

بحث ومباحثے کے بعدسول لباس میں موجود فوجی اہلکارطیش میں آگیا۔ اور مسلم عملے کی سرعام درگت بنا دی۔  وہ چلا چلا کر خود کو فوجی ظاہر کرتارہا۔

ساتھ اس نے روکنے والے مسلمان اہلکاروں کی پٹائی بھی کردی۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت میں  کسی مسلمان کو سرعام تزلیل کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

گزشتہ چند ماہ سے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت شدیدبڑھ چکی ہے ۔ اس میں مودی حکومت کے مسلم مخالف بیانیے کا بنیادی کردار ہے۔


مزید پڑھیں : دوران پرواز پینک اٹیک پرسنکی ہندو نے مسلمان مسافر کوتھپڑ رسید کردیا


چند روز قبل بھی ایک سنکی ہندو نے دوران پرواز ایک مسلمان کی تزلیل کی تھی۔ اس واقعے کو ابھی ایک ہفتہ بھی ہیں گزرا تھا۔

اب سرینگرایئرپورٹ پرتعینات مسلم عملے کوصرف فرائض کی انجام دہی کی پاداش میں سرعام تشددکانشانہ بنادیاگیا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوریی ہے ۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع