عالمی امور میں پاکستان ایران مل کرکام کرینگے،صدر زرداری

عالمی امور میں پاکستان ایران مل کرکام کرینگے،صدر زرداری اور ایرانی صدرمسعودپزشکیان میں اتفاق۔ باہمی تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

صدرمملکت آصف زرداری سے ایرانی صدرڈاکٹرمسعودپزشکیان نے ایوانِ صدرمیں ملاقات کی۔ صدرزرداری نے ایرانی ہم منصب کاایوان صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ دونوں ممالک نے وسیع اور باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پرزور دیا  ۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان اورایران کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب،ثقافت اورباہمی احترام پرمبنی ہیں۔

پاکستان اورایران خطے کے پُرامن اورخوشحال مستقبل کیلیے مل کرکام جاری رکھیں گے،انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھرپورمذمت کی۔

انہوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے تعمیری کردار ادا کیا-

دونوں رہنماوں کاتنازعات کوبڑھنے سے روکنے اورامن واستحکام کیلیے مربوط سفارتی کوششوں کی ضرورت پرزوردیا۔

صدر آصف علی زرداری نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مؤقف کوسراہا۔

ایرانی صدر نے خطے میں تعاون کے لیے تہران کی مستقل حمایت پرشکریہ اداکیا۔

صدرزرداری نے خامنہ ای کاجموں کشمیرپربھارتی غیرقانونی قبضے کیخلاف مسلسل حمایت پرشکریہ ادا کیا ۔

Related posts

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں