اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے کا عزم

اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے، عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی پاک ایران برادرانہ تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب ایرانی صدر پزشکیان نے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بہتر بنانے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ پاک ایران سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ بامعنی بات چیت کا منتظر ہوں۔

Related posts

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں