پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہوم سیریز مصروف شیڈول کے باعث 2027 تک ملتوی

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان شیڈول ہوم وائٹ بال سیریز مصروف انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر کے باعث 2027 تک ملتوی کری دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف شیڈول کی گئی ہوم وائٹ بال سیریز مصروف انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر کے باعث اب 2027 میں کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز رواں سال ستمبر-اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہونا تھی۔

سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل (ODIs) اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (T20Is) میچز شامل تھے، لیکن دونوں بورڈز نے باہمی مشاورت سے اسے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں، مگر کیوں؟ جانیے

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 2025 میں پاکستان کی کرکٹ سرگرمیاں پہلے ہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سمیت دیگر بین الاقوامی مصروفیات سے بھری ہوئی ہیں، جس کے باعث آئرلینڈ سیریز کے لیے مناسب ونڈو نکالنا ممکن نہیں رہا۔

پی سی بی کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے مصروف انٹرنیشنل شیڈول اور دیگر باہمی سیریز کے پیش نظر دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ سیریز کو مؤخر کر کے 2027 میں کھیلا جائے۔ ہم آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے تعاون کو سراہتے ہیں اور پرامید ہیں کہ یہ سیریز مستقبل میں بہترین انداز میں منعقد ہو گی۔

کرکٹ آئرلینڈ نے بھی اس فیصلے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بورڈز کے تعلقات مستحکم ہیں اور آئندہ سیریز کے لیے ایک مناسب اور پُرامن ونڈو تلاش کی جائے گی۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش