ایرانی صدر کا پاکستان میں آج مصروف ترین دن؛ معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط متوقع

اسلام آباد: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان آج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے، جہاں وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں  اور مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے ہمراہ آنے والے اعلیٰ سطح وفد میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور دیگر اہم حکام شامل ہیں۔

صدر پیزشکیان آج صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے اور ان ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد بھی ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آج پاکستان اور ایران کے مابین مختلف شعبہ جات میں تعاون پر مبنی اعلیٰ سطح اجلاس ہوں گے، جن میں باہمی تجارت، سرحدی سیکیورٹی، توانائی اور علاقائی تعاون جیسے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس اہم دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دوطرفہ تعاون کے نئے در وا ہوں گے۔

یاد رہے کہ یہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

Related posts

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا