ٹی 20 سیریز برابر؛ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم اس کامیابی کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز کو دیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان نے 20 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گودا کیش موتی نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور 39 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف کا تعاقب آخری گیند پر مکمل کیا، جیسن ہولڈر نے آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

 گودا کیش موتی 28 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان شائی ہوپ نے 21، روسٹن چیز اور جیسن ہولڈر نے 16، 16 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔

میچ کا اختتام انتہائی سنسنی خیز انداز میں ہوا اور دونوں ٹیموں کے درمیان اب فیصلہ کن تیسرا ٹی 20 میچ مزید دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔

Related posts

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی