نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی۔جس میں دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر زیرِ بحث آنے والے اہم امور پر ابتدائی گفتگوہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عباس عراقچی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے وفد کا حصہ ہیں۔ جو 2-3 اگست 2025 کو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

اس ملاقات میں دونوں اطراف نے قیادت کی سطح پر زیرِ بحث آنے والے اہم امور پر ابتدائی گفتگو کی۔

ان کلیدی امور میں علاقائی ترقی، دوطرفہ تجارت اور رابطہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون وٖغیرہ شامل ہے ۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اوربھائی چارے پر مبنی تعلقات کووسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مسلسل مکالمے، معاشی اور سکیورٹی کے امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔عوام سے عوام کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

مذاکرات کے لیے تیار مگر میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے، ایران