گلستانِ جوہر بلاک 15 میں کار پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

گلستانِ جوہر بلاک 15 میں کار پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی شناخت بھی کرلی ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کا نام محمد ارشد ولد منظور خاں ہے ۔ جوگلشن اقبال کا رہائشی تھا

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ مقتول اسٹیٹ ایجنسی کا مالک ہے کنٹینٹل بیکری کے قریب کسی کو پراپرٹی وزٹ کرانے آیاتھا۔

عینی شاہد کے مطابق 2موٹر سائیکل سوار افرادپہلے سے سنسان گلی میں موجود تھے ۔125 موترسائیکل پرسوارنوجوانوں کو دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ وہ اسی کا انتظار کر رہے تھے۔

جیسے ہی مقتول گلی میں داخل ہواتو انہوں نے رائٹ سائیڈ پرموٹر سائیکل لا کر فائرنگ شروع کردی۔ مقتول کو گردن پر دو گولیاں لگیں۔

مقتول محمد ارشد کا ابائی تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑا سے تھا۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات