پی ٹی آئی 5 اگست کو احتجاج نہیں کرے گی،خلیل طاہر سندھو

پی ٹی آئی 5 اگست کو احتجاج نہیں کرے گی۔ خلیل طاہر سندھونے پروگرام ’’بول رپورٹس ود بتول راجپوت‘‘ میں کہاہے کہ پی ٹی آئی والے ہمارے ساتھ 5 اگست کو یوم احتجاج منائیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہاکہ ریاست مخالف اقدامات کی وجہ سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ  پی ٹی آئی میں اب تک 19 گروپ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں اب تک 19گروپ بن چکےہیں۔ ان کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا باپ سے ملنے آنا ان کا حق ہے۔


مزید پڑھیں :پی ٹی آئی قیادت گرفتاریاں نہیں دے گی،نیازاللہ نیازی،’’بول رپورٹس ود بتول راجپوت‘‘میں گفتگو


خلیل طاہرسندھونے کہاکہ آئین پاکستان کے خلاف کوئی بات کرے گا تو ایکشن ہوگا۔ ان کہناتھاکہ 5 اگست کو کسی نے نہیں نکلنا جن کے بچے جیلوں میں ہیں وہ انہیں کوس رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے رکن کو مکا مارنے سے احتجاج شروع نہیں ہوجاتا۔

Related posts

بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا

پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات