سیارا تو تو بدلا نہیں ہے ! کیا واقعی پرانی پاکستانی فلم کا گانا ہے؟ ۔ آئیے زرا ان دعوؤں کے حوالے سے تاریخی حقائق کھنگالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایکس پر پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین میں نئی بھارتی فلم ’’سیارا‘‘ کے ایک گانے پربحث چھڑ چکی ہے۔
ایک اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ تیزی سے مقبول ہونے والا یہ گانا ’’ سیارا تو تو بدلا نہیں ہے‘‘ پرانی پاکستانی فلم کاگاناہے۔
یہ دعویٰ سامنے آتے ہی بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔ دوسری جانب پاکستانی صارفین بھی خوب مزے لیتے دکھائی دیے۔
ویسے تو کئی پاکستانی گانے بھارتی فلموں کےلئے چرائے جا چکے ہیں۔ آج کل بھارتی سینمائوں کی زینت بننے والی اکثر فلمیں بھی ہالی ووڈ یا تولی ووڈ کا چربہ ہوتی ہیں۔
مگر مذکورہ گانے کے حوالے سے پاکستانی ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔ ’’ کونو پھرکی لے رہا ہے بابو‘‘۔ دراصل پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتیوں کی ’’پھرکی‘‘ لے لی ہے ۔
مرحوم وحید مراد کی فلم کے ایک گانے کو اے آئی کی مدد سے بھارتیوں کی ’’پھرکی‘‘ لینے کےلئے استعمال کیاگیا۔ اس کوشش کا عنوان بولی ووڈ اور کاپی ووڈ رکھا گیا۔
تاہم ساتھ ہی یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ یہ نئی بھارتی فلم ’’سیارا‘‘ کا بھی اپنا گانا نہیں ہے۔
Bollywood ❌
Copywood ✅ pic.twitter.com/ZL5seAc3fq— Coco (@mujhecryaraha) August 2, 2025
لڑائی لڑائی معاف کریں اور قصہ تمام کریں ۔ آئیے ہم بتاتے ہیں کہ یہ گانا دراصل پہلی بار کس کی آواز میں کب فلمایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 80 کی دہائی میں یہ گانا بھارتی گلو کار کشور کمار نے گایا تھا۔ جسے نئی بھارتی فلم ’’ سیارا‘‘ میں نئے ورژن کے ساتھ پیش کیاگیاہے ۔