مالک کے گھرسے فرار’’گوس‘‘نامی خطرناک چپکلی دوبارہ اپنے علاقے پہنچ گئی

مالک کے گھرسے فرار’’گوس‘‘نامی خطرناک چپکلی دوبارہ اپنے علاقے پہنچ گئی ۔ مگرتاحال قابو میں نہ آسکی۔ یہ واقعہ امریکا کی ایک ریاست میں پیش میں ایاتھا۔

18 جولائی کوریساست میساچوسٹس سے بڑی چپکلی’’مانیٹر لیزرڈ‘‘ گھرکی کھڑکی سے کودکرفرارہوگئی تھی۔

 ’’گوس‘‘ نامی یہ ھپکلی  کچھ دن قبل ریاست کنیکٹی کٹ میں دیکھی گئی تھی۔ یہ چپکلی دوبارہ ریاست میساچوسٹس میں دیکھی گئی ہے۔تاحال اس کوقابو نہیں کیاجاسکاہے۔

اس چپکلی کو ڈگلس کے ایک رہائشی نے دیکھا اور تصویر کے ذریعے اس کی موجودگی کی تصدیق بھی کر دی۔

ماحولیاتی پولیس نے سوشل میڈیاپربیان میں کہاکہ افسران فوری طور پر علاقے میں پہنچے۔

لیکن بدقسمتی سے چھپکلی کو تلاش کرکے قابو میں نہیں کیا جا سکا۔

حکام کے مطابق پانی کی چھپکلی کو میساچوسٹس میں بغیر خصوصی اجازت کے بطور پالتو جانور رکھنا غیر قانونی ہے۔

’’گوس‘‘  کے مالک کے پاس اس سلسلے میں کسی بھی انتظامیہ سے اجازت نامہ نہیں لیاگیا۔

واضح رہے کہ پانی کی چھپکلی یا’’مانیٹر لیزرڈ‘‘کئی فٹ لمبی، طاقتوراورخطرناک ہوتی ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے