ایرانی صدر پزشکیان کا دو روزہ دورہ پاکستان، لاہور میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل

ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بھی ایرانی صدر کا استقبال کیا، ایرانی صدر مزار اقبال پر حاضری دینگے۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ایرانی صدر کے ہمراہ ہے۔ دورے کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان مزارِ اقبال پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر نے سرکاری گاڑی چھوڑ کر ٹیکسی کیوں لی؟ وجہ حیران کن

لاہور میں قیام کے بعد وہ آج ہی اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے جہاں ان کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات طے ہیں۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے جو وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر انجام دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔

حکام کے مطابق ایرانی صدر کا یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Related posts

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات

رخصتی کے موقع پر لائبہ خان کا مزاحیہ انداز؛ دلچسپ گفتگو نے محفل لوٹ لی