عمر کی نسبت آپ کا دل جواں ہے یا بوڑھا جانئے نئے کیلکولیٹر سے

ماضی کی تحقیق میں حقیقی اور حیاتیاتی عمرکے درمیان موازنہ کیا گیا تھا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جسمانی عمر کی نسبت حیاتیاتی عمر کبھی زیادہ یا کبھی کم ہوتی ہے، تاہم اس نئی تحقیق میں قلب کی عمر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

محققین نے ایک نیا ’’دل کی عمر‘‘ معلوم کرنے کا کیلکولیٹر تیار کیا ہے جس کے مطابق کئی امریکیوں کے دل ان کی اصل عمر سے جسمانی طور پر زیادہ بوڑھے ہیں، اور اس ضمن میں مرد حضرات کی حالت خواتین سے زیادہ خراب ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں کو ان کی دل کی عمربتادی جائے تو ایسی صورت میں وہ صحت مند طرز زندگی اپنانے اور علاج کی طرف راغب ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کی سینئر مصنفہ ڈاکٹر صدیہ خان ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بہت سے لوگ جنہیں دل کے دورے، فالج یا دل کی ناکامی کے خطرے کو کم کرنے والی دوائیں لینی چاہئیں، وہ یہ دوائیں استعمال نہیں کر رہے، امید کرتے ہیں کہ یہ نیا ہارٹ ایج کیلکولیٹر تمام لوگوں کی صحت کو بہتربنانے میں اہم کردارادا کرے گا۔
یہ نیا ہارٹ ایج کیلکولیٹر https://nwkhanlab.shinyapps.io/riskage/عوام کے لیے مفت آن لائن دستیاب ہے، جہاں وہ اپنی عمر، دل کے کے حوالے معلومات لکھ کر دل کی صحت کو جان سکتے ہیں۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے