وفاقی حکومت کا 14 اگست کو بڑی جنگ میں بڑی فتح کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ

  وفاقی حکومت نے 14 اگست کو بڑی جنگ میں بڑی فتح کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یومِ آزادی 2025 قومی سطح پر تاریخی فتح کی یادگار کے طور پر منایا، اور چودہ اگست پر ملک گیر سطح پر قومی یکجہتی، عزم اور فخر کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

وفاقی سطح پر ’’معرکۂ حق‘‘ کی فتح کی خوشی میں تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں یومِ آزادی پر خصوصی پریڈ اور فتح کی تقاریب کا انعقاد ہو گا، اس کے علاوہ تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں معرکۂ حق کی فتح کے جشن منائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق؛ ایک سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری

چودہ اگست کی تقریبات کو تاریخی بنانے کے لیے خصوصی تھیمز، ترانے اور تقاریر تیار کی گئی ہیں، سرکاری عمارتوں پر چراغاں، خصوصی ملبوسات، اور فلوٹس ’’فتح و اتحا‘‘کی نمائندگی کریں گے۔

معرکۂ حق کو قومی بیانیہ کا حصہ بنانے کے لیے میڈیا پر خصوصی مہم کا آغاز، یومِ آزادی 2025 عوامی جذبے، قومی حمیت اور استقامت کی نئی علامت بنے گا۔

Related posts

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی