یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

آئی ایس پی آر نے یوم آزادی کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کردیا ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے ایک نیا نغمہ جاری کیا ہے۔

جاری کیا گیا نغمہ معرکۂ حق میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش  کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق: پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری

نئے نغمے میں وطن کے جانثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا،  اور بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

نغمے میں وطن کی بقاء، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیاگیا ہے۔

جاری کیا گیا نغمہ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے