6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم، ایس ایس پی ساوتھ سربراہ مقرر

کراچی کے معروف وکیل شمس الاسلام کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے حکام کی جانب سے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی جنوبی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی ساوتھ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: تین ماہ قبل غیرت کے نام پر قتل کی گئی لڑکی کے کیس میں سنسنی خیز انکشاف

تحقیقاتی کمیٹی میں ایس ایس پی کیماڑی، ایس پی شعبہ تفتیش جنوبی، ایس پی کلفٹن، ڈی ایس پی کیماڑی، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن کلفٹن، ایس ایچ او درخشاں اور کیس کے تفتیشی افسر کو شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی شمس الاسلام قتل کیس کی جامع تحقیقات کرے گی اور حملہ آور کی گرفتاری سے لے کر عدالت سے سزا دلوانے تک تمام مراحل کی نگرانی کرے گی۔

ڈی آئی جی جنوبی نے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے