پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 102 کلومیٹر تھی۔

پیما مرکز کے مطابق مذکورہ جھٹکے 2 رات بج کر4 منٹ پر محسوس کیے گئے، افغانستان اور تاجکستان کے علاقوں میں بھی یہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Related posts

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی