جہلم: سی سی ڈی کانسٹیبل ساتھیوں سمیت ڈکیتی میں ملوث، تین گرفتار، ایس ایچ او معطل

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سی سی ڈی کانسٹیبل ظہیر الہی نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی سنگین واردات کر ڈالی۔

پولیس کے مطابق واردات میں ملوث اہلکار سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

10 جولائی کو پیش آنے والے واقعy کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز کو موصول ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانسٹیبل ظہیر الہی مسلح ساتھیوں کے ہمراہ شہری توقیر کے گھر زبردستی داخل ہوا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ شہری توقیر نقد رقم لے کر باہر بھاگا تو ملزمان نے تعاقب کر کے اسے اسلحے کے زور پر روک لیا اور 2 کروڑ 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او ملک نثار کو کیس میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اب تک 2 کروڑ 24 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ باقی رقم کی برآمدگی اور ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں، وردی کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔

Related posts

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں