بھوک و پیاس کا احساس مشترک ہوتاہے،القسام بریگیڈنے اسرائیلی قیدی کی ویڈیوجاری کردی۔جس کامقصد دنیا کوغزہ کے مظلوموں کی بھوک وپیاس کااحساس دلانا قراردیاگیاہے۔
حماس القسام بریگیڈ نے اسرائیلی یرغمالی ایویاتر ڈیوڈ کی ویڈیو جاری کی ہے۔اس ویڈیو میں بھوک سے نڈھال غزہ کے بچوں کی فوٹیج بھی شامل کی گئی ہے۔
گوکہ جبری قید اورکسی کو بھوکاپیاسہ رکھنا ایک ناپسندیدہ عمل اور جنگی جرم ہے۔ مگر القسام کی جانب سے یہ ویڈیو جاری کرنے کامقصد دنیا کوغزہ کے بچوں کی بھوک کااحساس دلانابتایاگیاہے۔
انتہائی کمزور حالت میں دکھائی دینے والا اسرائیلی ایویاتر ڈیوڈ کو ایک سیل میں دکھایاگیاہے۔
⚡️BREAKING: Al-Qassam Brigades released footage of Israeli captive Evyatar David:
“He hoped to be released by a deal.
The occupation government has decided to starve them.
They eat what we eat, they drink what we drink.
pic.twitter.com/OHo0K9GVWb— Suppressed News. (@SuppressedNws) August 1, 2025
24 سالہ ڈیوڈ کا تعلق کفار ساوا سے ہے۔ یرغمال بنائے جانے سے پہلے،وہ ایک کیفے میں شفٹ مینیجر تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھائی لینڈ اور جاپان کے سفر پر جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
اسے 7 اکتوبر 2023 کو ریئم کے قریب نووا فیسٹیول میں اغواکیا گیا تھا۔ جس سے جمعہ کو اس کی قید میں 665 واں دن تھا۔
ایویاتر ڈیوڈکی بہن ییلا ڈیوڈنے عالمی میڈیاسے خاندان کی رضامندی کے بغیرویڈیوکی فوٹیج شیئرنہ کرنے کی درخواست کی۔