پیپلزپارٹی نے خواتین کےلئے وہ اقدامات کیے جوکوئی نہ کرسکا۔رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹوزرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام خصوصاًدکھی انسانیت کی خدمت کواپنا مشن بنایا۔
یہ بات انہوں نے نواب شاہ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے لطیف ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔
تقریب میں پیپلزہاؤسنگ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیتی دستاویزات تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر آصفہ بھٹوزرداری نے کہاکہ آج کا دن ہمارے لیے فخر کا دن ہے کیونکہ خواتین کو جو اسناد دی جا رہی ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ یہ محض کاغذ کے ٹکڑے نہیں بلکہ ان کے اختیار، تحفظ اور عزت کی علامت ہیں۔
آصفہ بھٹو نے کہاکہ یہ دستاویزات خواتین کے نام پر ہیں اور یہ ایک تاریخی قدم ہے جو صرف پیپلز پارٹی نے اٹھایاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور عوام دوستی کا نتیجہ ہے۔
آصفہ بھٹونے سند حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امیدظاہرکی کہ یہ اقدام آئندہ نسلوں کوبھی تحفظ فراہم کرے گا۔
What a powerful way to step into the month of independence by celebrating freedom in its truest form: ownership, dignity, & voice.
In Shaheed Benazirabad today, the First Lady @AseefaBZ distributed land titles to women affirming their rightful place in the future of this nation. pic.twitter.com/NV3g2Pkp2e
— Sindh People’s Housing For Flood Affectees (@SphfOfficial) August 1, 2025