پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کردیا

پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کردیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے نائب وزیرِ اعظم اور چیف ٹریڈ نیگوشی ایٹرسن چن تھول نے مقامی رپورٹرز سے گفتگو میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے تھائی لینڈ کے ساتھ جاری سرحدی تنازع کو ختم کروانے میں مدد دینے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام کے حق دار ہیں۔

خیال رہے کہ نوبل کا امن انعام ان شخصیات یا اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے عالمی امن، ہم آہنگی اور اقوام کے درمیان دوستی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہو۔

پاک بھارت کشیدگی میں کمی پر بھی ٹرمپ کی خدمات کا اعتراف

یاد رہے کہ جون میں پاکستان نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ انہوں نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کروانے میں کردار کو قرار دیا تھا۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلیفونک مداخلت سے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جاری بدترین لڑائی کا خاتمہ ہوا ہے جب کہ شدید لڑائی کے دوران 43 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہوئے ہیں۔

Related posts

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم