ہلک ہوگن کن کن خوفناک بیماریوں سے جنگ لڑرہے تھے؟ رپورٹ سامنے آگئی


لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن/ فائل فوٹو

ہلک ہوگن کن کن خوفناک بیماریوں سے جنگ لڑرہے تھے؟ رپورٹ سامنے آگئی۔ وجہ موت کے حوالے سے جاری رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

یہ رپورٹ لیجنڈری ریسلراوررنگ کے کنگ کے مداحوں کیلئے دہلادینے والی تھی۔ جنہیں اندازہ نہیں تھاکہ ان کا ہیروبیک وقت کتنی بیماریوں کے محاز پرجنگ لڑ رہاتھا۔

لیجنڈری ریسلرہلک ہوگن کی وجہ موت کی سرکاری دستاویزات سامنے آئی ہے۔ رنگ کے کنگ اور دلوں کے حاکم ہلک ہوگن 24 جولائی کو 71 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔

ان کی موت کی خبرسے پوری دنیا میں موجودان کے مداحوں کوصدمہ پہنچا۔سرکاری دستاویزات میں بیان کی گئی وجہ موت ان کے مداحوں کے تصورسے کہیں زیادہ المناک ہے۔

یہ رپورٹ فلوریڈا میں پنیلاس کاؤنٹی فرانزک سائنس سینٹرکی جانب سے جاری کی گئی ہے۔جس کے مطابق ہوگن کی موت شدید مایوکارڈیل انفکشن سے ہوئی۔

اسے عام طور پر ہارٹ اٹیک کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔میڈیکل رپورٹس  کے مطابق ہوگن کودل کے پٹھوں میں خون کی روانی میں اچانک رکاوٹ پیدا ہوئی ۔

اس رکاوٹ کے سبب دل کے ٹشوز کو کافی نقصان پہنچا۔رپورٹ میں بتایاگیاکہ ایٹریل فبریلیشن کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

یہ ایک قسم کی بیماری ہے،جس میں دل کی دھڑکن بے قاعدہ اوراکثر بہت تیز ہو جاتی ہے۔ اس بیماری کے حملے میں فالج اور ہارٹ فیل ہونے کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔

علاوہ ازیں ہلک ہوگن کینسر سے بھی جنگ لڑ رہے تھے۔ اب تک ہلک ہوگن نے کبھی بھی کینسر کی تشخیص کاعوامی طور پر انکشاف نہیں کیا تھا۔

صحت کے چیلنجزکے باوجود ہوگن امریکی پاپ کلچراورپیشہ ورانہ ریسلنگ میں ایک محبوب شخصیت رہے۔

کئی دہائیوں پر محیط ایک کیریئر کے دوران وہ پوری دنیا میں ہمیشہ مقبول رہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش