پی ٹی آئی قیادت گرفتاریاں نہیں دے گی،نیازاللہ نیازی،’’بول رپورٹس ود بتول راجپوت‘‘میں گفتگو


نیازاللہ نیازی اور حافظ حمد اللہ پروگرام ’’بول رپورٹس ود بتول راجپوت‘‘میں اظہار خیال کررہے ہیں / فوٹو

پی ٹی آئی قیادت گرفتاریاں نہیں دے گی،نیازاللہ نیازی نے  کہا ہے کہ ہم فیصلوں کوچیلنج کرنے جارہے ہیں اور ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

یہ بات ترجمان بانی پی ٹی آئی  نے پروگرام ’’بول رپورٹس ود بتول راجپوت‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔


مزید پڑھیں : پی پی کوپنجاب میں اسپیس دیاجائے،شازیہ مری، پروگرام’’بول رپورٹس ود بتول راجپوت‘‘میں مطالبہ


نیازاللہ نیازی کہتے ہیں کہ پارٹی میں کچھ کمپرومائزلوگ موجود ہیں،کچھ لوگ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ کمپرومائزلوگوں کاخان کوپتاہے،مجھے بتانے کی ضرورت نہیں۔

کسی تحریک عدم اعتمادلانے میں دلچسپی نہیں رکھتے،حافظ حمداللہ

جمیعت علمائےاسلام کے سینئررہنما حافذحمد اللہ نے بھی پروگرام ’’بول رپورٹس ود بتول راجپوت‘‘میں گفتگوکی۔ انہوں نے کہاکہ اب تک کسی بھی تحریک عدم اعتمادلانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔


مزید پڑھیں : عافیہ صدیقی سے متعلق اسحاق ڈار نے غیر مناسب جواب دیا،قادر مندوخیل


انہوں نے کہا کہ جے یو آئی علی امین گنڈاپور کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ بھی نہیں بنے گی۔

حافظ حمداللہ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے اندرسے ہی عدم اعتماد کی باتیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صفوں میں انتشار ہے اور اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لیڈر شپ جیل میں ہے۔

Related posts

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی

دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا

متحدہ عرب امارات کے صدر ایک برادرانہ دورے کے لئے عمان پہنچے – متحدہ عرب امارات