اگرآپ بھی نگٹس،ایپل پائس،میگ چکنزوغیرہ کے شوقین ہیں توکھانابندکردیں۔ وجہ کیاہے ؟یہ جان کرشاید آپ بھی مشورے پرعمل کرنے کا ضرور سوچیں گے۔
یہ مشورہ ہم نہیں بلکہ ایک عالمی معروف فوڈ چین کے ڈیلیوری ڈرائیور نے دیا ہے ۔ جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ یہ ویڈیو فوڈ چین کے ٹرک کے اندرسے بنائی گئی ہے ۔
جس میں نگٹس،ایپل پائس،میگ چکنزکے ڈبوں کودکھایا گیاہے-ان ڈبوں پرمذکورہ اشیا کی تیاری میں تیزابی ومضراجزاکے استعمال کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ڈبوں پرواضح طور پر دیکھا جاسکتاہے کہ ان اشیا کی تیاری میں کیا کیاچیزیں استعمال کی جارہی ہیں۔ساتھ ہی اسے کھانے سے انسانی صحت پرمضراثرات مرتب ہوسکتے ہیں یہ بھی واضح لکھاگیاہے۔
ویڈیوبنانے والا ڈیلیوری ڈرائیور بھی درخواست کررہا ہے کہ کہ آپ یہ سب چیزیں کھانا بند کردیں۔
مذکورہ ویڈیونے عالمی فوڈچین کے معیار،پروسس شدہ اجزا،فاسٹ فوڈآئٹمزسے متعلق خدشات پیدا کردیے ہیں۔
تاہم فیصلہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں کہ آپ نے ڈیلوری ڈرائیور کی بنائی اور جاری کردہ ویڈیو پر یقین کرنا ہے یا نہیں ؟۔
یہ سب دیکھنے کے باوجود بھی اگر آپ نگٹس،ایپل پائس،میگ چکنزاور دیگرفاسفوڈ آئٹمز کھانا چاہیں تو شوق سے کھائیں۔ مگر مذکورہ وائرل ویڈیو آپ خود بھی ملاحظہ فرما لیں ۔