رواں مالی سال کے آغاز کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان میں جولائی 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق شہری و دیہی علاقوں دونوں میں مہنگائی کی رفتار میں اضافہ دیکھا گیا، جس نے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کے رجحان کو مزید تیز کردیا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی 2025 میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.45 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ جون 2025 کے مقابلے میں یہ اضافہ نمایاں ہے جس سے شہری زندگی پر مہنگائی کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 2.15 فیصد بڑھی جو کہ اگرچہ شہری علاقوں سے کم ہے لیکن عام صارفین کے لیے پریشان کن ہے۔

ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ جولائی 2025 میں شہری کور انفلیشن 7.0 فیصد رہی جو جون 2025 میں 6.9 فیصد تھی جب کہ جولائی 2024 میں یہی شرح 11.7 فیصد تھی جس کا مطلب ہے کہ سال بہ سال کور انفلیشن میں کمی آئی ہے لیکن ماہ بہ ماہ معمولی اضافہ ہوا۔

دیہی کور انفلیشن جولائی 2025 میں 8.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو جون 2025 میں 8.6 فیصد تھی۔ جولائی 2024 میں دیہی کور انفلیشن 16.9 فیصد تھی۔ ماہانہ بنیاد پر دیہی کور انفلیشن 0.7 فیصد پر مستحکم رہی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی کے مہینے میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ رفتار 4.07 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو مالی سال 2025-26 کے آغاز پر مہنگائی کے ایک نئے دباؤ کی نشاندہی کرتی ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے