پرتعیش لائف اسٹائل؛ حرا مانی کی اصل خوشی کا راز کیا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئی ہیں، مگر اس بار نہ کسی بولڈ بیان کی وجہ سے اور نہ ہی کسی فیشن شوٹ کے باعث بلکہ دل کو چھو جانے والے ایک سادہ مگر معنی خیز پیغام کی بدولت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر کے ساتھ ایک پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ اچھے کپڑے اور لگژری گاڑیاں زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں لاتیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں خود ان آسائشوں تک پہنچیں، تو مجھے احساس ہوا کہ اصل خوشی ظاہری چیزوں میں نہیں بلکہ دل کے سکون اور سادگی میں ہے۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں، وہ بچہ جو چھوٹی چھوٹی باتوں میں خوشی ڈھونڈ لیتا ہے۔

حرا مانی ماضی میں بھی اس بات کا اظہار کر چکی ہیں کہ انہیں جھولا جھولنے، گلی میں کھیلنے اور بارش میں نہانے جیسی سادہ سرگرمیوں میں بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے، ان کے بقول اصل زندگی وہی ہے جہاں ہم بے ساختہ ہنسیں اور سادہ خوشیوں کو اپنائیں۔

مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے اس پیغام کو سراہا اور کمنٹس میں ان کی سوچ سے اتفاق کیا۔

Related posts

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی