وفاقی حکومت نےشہریوں پرپٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر پٹرولم لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ شہریوں پرپٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے، جبکہ پٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی  ہے، اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں پٹرولیم لیوی 78 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر مرحلہ وار سو روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی الگ سے وصول کررہی ہے، پیرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 2 روپے 50 پیسے کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔

Related posts

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے