حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں حد تک کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اور اس کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر قرار دی گئی ہے۔

Related posts

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں

سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد ہلاک