آسٹریلیا اورکینیڈانے بھی آزادفلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کاعندیہ دے دیا

آسٹریلیااورکینیڈانے بھی آزادفلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کاعندیہ دے دیا۔ اس سے قبل برطانیہ ،فرانس اور چین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔

آسٹریلوی وزیر خزانہ جم چالمرز نے کہاہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اب محض کچھ وقت کی بات ہے۔

یہ بات انہوں نے ایک نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں کہی۔ ان کاکہنا تھا کہ اس سلسلے میں حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی لیکن یہ بہت جلدممکن ہے۔

جم چالمرز نے مزید کہا کہ تاہم حماس کایرغمالیوں کے ساتھ سلوک اہم معاملہ ہے۔

چندروزقبل آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیزے نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔ جس میں انہوں نے اسرائیل اور فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کو دہرایا تھا۔

ایک بیان میں البانیزے نے بتایا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہ ہونے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب  کینیڈا نے بھی ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کیاہے۔ اس حوالے سے کہاگیاہے کہ  فلسطینی انتظامیہ اہم اصلاحات کرے گی۔

کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے ایک بیان میں کہاہے کہ کینیڈا طویل عرصے سے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے۔

مارک کارنی نے اس ضمن میں امن عمل کو متاثر کرنے والی متعدد پیش رفتوں کا بھی حوالہ دیا۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں کے بڑھتے ہوئے مصائب نے مربوط عالمی کارروائی میں تاخیرکی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔

کارنی نے کہا کہ کینیڈا بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک قابل اعتماد امن منصوبہ تیار کرے گا۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات