عوامی مفاد میں بڑا قدم، قیمتوں پر کنٹرول کیلئے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کا فیصلہ

حکومتِ پاکستان نے ملک میں چینی کی طلب کو پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کے ذریعے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیے ہیں۔

یہ اقدام وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ٹینڈر کھولنے کا عمل پاکستان ٹیلی وژن (PTV) پر براہ راست نشر کیا گیا، جس کا مقصد قومی سطح پر شفافیت کو فروغ دینا تھا۔

ٹینڈرنگ کے عمل کے دوران مختلف کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے، جبکہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کے نمائندے نے بھی نگرانی کے فرائض انجام دیے۔

جنرل منیجر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، شیراز علی شہزاد، نے تمام متعلقہ فریقین کے سامنے ٹینڈر دستاویزات کھولیں اور شرکت کرنے والی کمپنیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی درآمد کا یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے عوامی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ مقامی مارکیٹ میں رسد کو یقینی بنایا جا سکے اور مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد حکومت کو درآمدی ذرائع سے رسد بڑھانے کی ضرورت محسوس ہوئی، جس کے تحت یہ ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش