عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور سمیت 108 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا

فیصل آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت  نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 108 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزائیں سنا دیں۔۔

مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد میں ہوئی جہاں تھانہ سول لاینز اور تھانہ غلام آباد کے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا۔ فیصلے میں  108 ملزمان میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوں عمرایوب،حامد رضا شبلی فراز کو دس دس سال قید سنادی گئی۔

جنید افضل ساہی کو تین سال قید سنائی گئی. جبکہ فواد چوہدری ،فیض اللہ، زین قریشی، خیال کاسترو کو بری کردیا گیا. دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا جیل میں بند ہونے کی وجہ سے ٹرائل نہ ہوسکا علی امین گنڈا پور کا بھی ٹرائل نہ ہوسکا۔

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشدشفیق کو بھی فیصل آباد 9 مئی کے مقدمہ میں 10سال قید کی سزاسنائی گئی۔

اے ٹی سی فیصل آباد نے 9 مئی کیس میں 108 ملزموں کو سزا سنائی جبکہ 77 ملزمان کو بری کردیا۔

 وکلاء اور فواد چوہدری کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں نے ہمیں سرخرو کردیا. سب کو فیصلہ سننے کی جرآت ہونی چاہیے. سب پی ٹی آئی قیادت کو اس موقع پر آنا چاہیے تھا ابھی لاہور سمیت دیگر مقدمات ہیں ان کا سامنا کریں گے. فواد چوہدری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: احمد خان بھچر سمیت 32 پی ٹی آئی کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا

واضح رہے کہ 9 مئی کے کیس میں اب تک 196 ملزمان کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے