بیویاں کیسے شوہروں کا دل جیت سکتی ہیں؟ ندا یاسر نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکار ندا یاسر ایک بار پھر اپنے خیالات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔

حالیہ پروگرام میں ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے خواتین کو شوہر کی نفسیات سمجھنے کا مشورہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کی فطرت اور ذہنی رویے کو سمجھ کر تعلقات کو بہتر بناتی ہیں، حتیٰ کہ بعض اوقات شوہر ان کے مکمل اثر میں آ جاتے ہیں۔

معروف میزبان نے کہا کہ آپ نے ضرور ایسے جوڑوں کو دیکھا ہوگا جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ خاوند مکمل طور پر بیوی کے کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے ایک ذاتی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے جاننے والوں میں ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کی نفسیات کو اس حد تک سمجھ لیا ہے کہ وہ اب ان کے بے ذائقہ کھانوں کو بھی پسند کرنے لگے ہیں۔

ندا یاسر نے ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی ان خاتون کے ہاتھ کا کھانا کھا چکی ہیں، جو انہیں خاص پسند نہیں آیا لیکن اُن کے شوہر مزے لے لے کر وہی کھانا کھاتے ہیں، صرف اس لیے کہ تعلق میں ذہنی ہم آہنگی پیدا ہو چکی ہے۔

انہوں نے آخر میں مشورہ دیا کہ اگر خواتین اپنے شوہر کی عادات، مزاج اور نفسیاتی پہلوؤں کو سمجھنے کی کوشش کریں تو وہ ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال ازدواجی زندگی گزار سکتی ہیں۔

Related posts

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا