فیصل آباد : انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 167 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں پی ٹی آئی عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 166 ملزمان کو 10 10 سال قید کی سزا سنادی۔
فواد چوہدری ، زین قریشی اور خیال کاسترو کو مقدمات سے بری کردیا گیا جبکہ ایم پی اے جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزاسنائی۔
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشدشفیق کو بھی فیصل آباد 9 مئی کے مقدمہ میں 10سال قید کی سزاسنائی گئی۔
اے ٹی سی فیصل آباد نے 9 مئی کیس میں 108 ملزموں کو سزا سنائی جبکہ 77 ملزمان کو بری کردیا۔