کوپ 30؛ وزیراعظم کی پاکستان کا کیس تیار کرنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف نے نومبر میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کوپ 30 کے لیے پاکستان کا کیس تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کمیٹی کے کنوینیئر، جبکہ  کوپ 30کے لیے پالیسی اور گائیڈ لائن کے لیے مرکزی عہدہ کو کنوینیئر وزیر منصوبہ بندی کے سپرد کیا گیا ہے، احسن اقبال کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئیر مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں:کوپ 28  کے اہداف کیلیے موثر اقدامات نہ کیے جانے کا انکشاف

کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیر موسمیاتی تبدیلی، سینیٹر شیری رحمن، طارق فاطمی، جہانزیب خان، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی بھی ممبران میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکنگ پیپر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی وجوہات کے پاکستان پر منفی اثرات مرکزی نکتہ ہونگے۔

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا