امریکی ٹیرف اورجرمانہ،بھارتی معیشت لرزاٹھی،مودی مشکل میں پھنس گئے

امریکی ٹیرف اورجرمانہ،بھارتی معیشت لرزاٹھی،مودی مشکل میں پھنس گئے۔ حکومتی اتحادی،گودی میڈیا اوربھارتی سوشل میڈیا اپنی ہی حکومت پربرس پڑا۔

امریکی انتخابات سے قبل ٹرمپ کی حمایت اور امریکی صدر کے حق میں قصیدہ گوئی مودی کے گلے کی ہڈی بن گئی۔

بھارتی معاشی ماہرین نے امریکی ٹیرف کو ملکی معیشت کے لئے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔

مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد پہلے ہی بھارتی معیشت پرمنفی رجحان غالب تھا۔ ایسے میں امریکی ٹیرف نے رہی سہی کسربھی پوری کردی۔

بھارتی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے۔ پورے بھارت سے چیخیں اٹھ رہی ہیں ۔ مودی نے ٹرمپ کی حمایت میں زمین آسمان ایک کردیا تھا مگر بھارت کو بدلے میں جرمانے کے ساتھ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکی صدر کے دعوؤں کو جھٹلادیا تھا۔ اس خطاب کو ایک دن بھی نہیں گزراتھا کہ امریکی صدر کا اعلان سامنے آگیا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے بات کرنے کے اشارے بھی دیے گئے ہیں۔
BIG BREAKING India STRONGLY responds to Donald Trump’s tariff threat!

تاہم بھارتی میڈیا شدیدآگ بگولاہے۔ بھارتی حلقے مودی کی خارجہ پالیسی خصوصاً امریکا کے حوالے سے پالیسی پر شدید تنقید کررہے ہیں ۔
نمستے ٹرمپ ! اب کی بار ٹرمپ سرکار!۔ بھارت کی سب سے بڑی جماعت کے آفیشل ایکس اکائونٹ سے طنزیہ ٹوئٹ بھی جاری کردیاگیا۔

گودی میڈیا ٹرمپ پر برس رہا ہے۔جبکہ بھارتی حلقے مودی حکومت پر نزلہ اتار رہے ہیں ۔
امریکی صدر کے اعلان سے بھارتی معیشت کو کس قدر بڑا دھچکا لگ چکا ہے یہ گودی میڈیا کی اپنی زبان سے سن لیجئے۔!

Related posts

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین