اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کے پی سینیٹ ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی کی جانب سے ن لیگی خاتون امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں راحیلہ خان خواتین کی سینیٹ سیٹ پر پی پی کی امیدوار تھی جبکہ جنرل سیکریٹری پی پی کے پی شجاع خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی ویمن سیٹ پر ضمنی الیکشن کل ہوگا، تاہم ن لیگ نے سینیٹ الیکشن میں پی پی امیدوار روبینہ خالد کی سپورٹ کی تھی۔