وزیراعظم شہبازشریف/ فائل فوٹو
دہشتگردی کیخلاف فیلڈمارشل اورانکی ٹیم کی کاوشیں قابل قدرہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ سیکیورٹی فورسزبڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔
یہ بات انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پردہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
اجلاس میں حالیہ بارشوں میں جاں بحق افراد کےلیے بھیی دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہاکہ
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے امریکا کا کامیاب دورہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔ ان کاکہناتھاکہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت کے خلاف تاریخی فتح ملی۔
وزیراعظم کا کہناتھاکہ پاکستان کو دشمن کے خلاف جنگ جیتنے کی وجہ سے عزت ملی۔ ان کاکہناتھاکہ بھارت کے خلاف کمال مہارت کے مظاہرے پر دنیا دنگ رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کو جس طرح شکست ہوئی آج بھی تذکرہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، ایئر فورس نے کمال کر دکھایا۔
وزیراعظم نے کہاکہ فیلڈمارشل عاصم منیر نےفرنٹ سےلیڈکیا،ایئرفورس نےکمال کردکھایا۔ ان کاکہناتھاکہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کے خلاف مقابلہ کیا۔
غزہ میں ظلم و ستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،جتنی مذمت کی جائے کم ہے
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ غزہ میں ظلم و ستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ان کاکہناتھاکہ غزہ میں بچوں کی حالت دیکھی نہیں جاتی۔
انہوں نے کہاکہ غزہ میں جاری مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہناتھاکہ مصر اور اردن کے ذریعے غزہ کے لیے فوری امداد بھجوائی جارہی ہے۔
شدید بارشوں سے بہت نقصان ہوا
وزیراعظم نے کہاکہ ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں سے بہت نقصان ہوا۔ان کاکہناتھاکہ دیامرسمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں طغیانی آئی۔
شہبازشریف کا کہناتھاکہ پنجاب، سندھ سمیت پہاڑی علاقوں میں بھی بارشوں سے نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ توانائی کےشعبےمیں انقلابی اقدامات کیے گئےہیں۔
وزیراعظم نے وزیرتوانائی اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کوقابل ستائش قراردیا۔ ان کاکہناتھاکہ آئی پی پیزکےساتھ ہونے والی مثبت بات چیت کے بھی حوصلہ افزا نتائج آئے۔
آئی پی پیز کے ساتھ مثبت بات چیت سے خزانے کواربوں روپے کافائدہ ہوا
انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کے ساتھ مثبت بات چیت سے خزانے کواربوں روپے کافائدہ ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائی گئی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر انقلابی تبدیلی دیکھ کر خوشی ہوئی۔وزیراعظم نے کہاکہ ریلوے ٹکٹنگ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔