ترجمان چینی وزارت خارجہ گوجیاکن / فوٹو
چین نے بھی کھل کرآزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کردی۔غزہ میں بدترین غذائی بحران پر عالمی برادری کی جانب سے مسئلہ فوری حل کرنے پرزوردیاجارہاہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ گوجیاکن نے کہاکہ چین غزہ میں جاری صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوبیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے زود دیا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد اورپائیدار حل 2 ریاستی فارمولے پر عمل درآمد ہے۔
گوجیاکن نے کہاکہ ہم فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان نے غزہ میں انسانی بحران دن بہ دن شدید ترہونے پر تشویش ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال غذائی قلت سے 74 اموات ہوئیں، ن میں سے 63 صرف جولائی میں رپورٹ ہوئیں۔
گوجیاکن نے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غزہ میں فوجی کارروائیاں بند کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل اپنا محاصرہ ختم کرے اور انسانی امداد کی مکمل رسائی بحال کرے ۔