یکم اگست سے پیٹرول قیمتیں بڑھیں گی یا کم ہونے والی ہیں؟

یکم اگست سے پیٹرول قیمتیں بڑھیں گی یا کم ہونے والی ہیں؟ اس حوالے سے اعداد و شماراور چند زمینی حقائق کاجاننا بے حد ضروری ہے۔

15 جولائی کوحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیاتھا۔

عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی حکومت پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

قیمتوں کے حوالے سے حتمی رائے سے قبل خام تیل کی عالمی قیمت اور ڈالر کے تبادلہ نرخ کاجائزہ لیاجاناضروری ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کرتی ہے۔

15 جولائی کو جب آخری بارقیمتوں میں تبدیلی کی گئی تھی۔ اس وقت خام تیل کی قیمت 66.70 ڈالر فی بیرل تھی۔

 یہ قیمت اب بڑے اضافے کے بعد 70.25 ڈالر فی بیرل ہوچکی۔

اسی طرح 15 جولائی کو ڈالر کا ریٹ 284.7 روپے تھا۔جو اب کم ہوکر 283.19 روپے ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم لیوی کوبھی 75 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرناہے۔

اس جائزے کے نتیجے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس مرتبہ ڈھائی سے 5 روپے تک پیٹرولیم لیوی بھی عائد کردی جائے۔

تاہم ذرائع کے مطابق  اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی بات کی جارہی ہے۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق، خام تیل کی قیمت میں بڑے اضافےکے باعث 9 روپے کی کمی تو ممکن نظر نہیں آرہی۔

البتہ 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ متوقع ہے۔

وزارتِ خزانہ قیمتوں میں کسی قسم کی کمی یااضافے کا حتمی فیصلہ اوگراکی سفارش پر31 جولائی کی شب کرے گی۔

آئی ایم ایف سے طے شدہ لیوی فی الحال لاگو نہیں ہوئی

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے طے کیاگیاتھاکہ پیٹرولیم لیوی کو بتدریج 100 روپے فی لیٹر تک بڑھایا جائے گا۔

اگرچہ فی الحال مکمل 100 روپے لیوی لاگو نہیں ہوئی۔

لیکن موجودہ قیمت میں 75 روپے 52 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔

Related posts

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا