لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 18 تارکین وطن ہلاک، 50 لاپتہ

لیبیا کے مشرقی ساحلی شہر طبرق کے قریب کشتی الٹنے کے المناک حادثے میں 18 تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے جبکہ 50 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

حادثے کے بعد 10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین (IOM) نے کشتی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہزاروں افراد بہتر زندگی کی تلاش میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

طبرق، جو مصر کی سرحد کے قریب واقع ہے، یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے ایک اہم روانگی پوائنٹ سمجھا جاتا ہے۔

اس راستے سے ہر سال سینکڑوں افراد سمندر کے ذریعے یورپی ممالک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر بہت سے لوگ اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

بین الاقوامی ادارے نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ہجرت کے بنیادی اسباب کا حل نکالا جائے اور محفوظ، قانونی اور منظم طریقوں سے مہاجرت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے ہولناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات