جہاز کا رن وے یا ریل کا ٹریک؟ اس انوکھے ایئرپورٹ نے سب کو چونکا دیا

کیا آپ ایسے ہوائی اڈے پر گئے ہیں جہاں ہوائی جہازوں کی گرج اور ریل گاڑیوں کی ٹریک ٹریک کی آوازیں ایک ساتھ سنائی دیتی ہوں۔

نیوزی لینڈ کے گِسبورن ایئرپورٹ میں یہی انوکھا منظر دیکھنے کو ملتا ہے جہاں ہوائی جہاز اور ریل گاڑیاں ایک ہی رن وے پر ساتھ ساتھ چلتی ہیں، ایک دوسرے کا انتظار کرتی ہیں اور پھر اپنی راہ پر روانہ ہو جاتی ہیں۔

 یہ منفرد انتظام ایک ریل لائن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے جو ہوائی اڈے کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔

یہاں کا عملہ سگنلز کو کنٹرول کرتا ہے تاکہ دونوں نظام ہم آہنگی سے چل سکیں اور حادثات سے بچا جا سکے۔ روزانہ صبح 6:30 بجے سے شام 8:30 بجے تک یہ انتظام فعال رہتا ہے۔

گِسبورن ایئرپورٹ سالانہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں کی آمدورفت کا مرکز ہے اور ہفتے میں 60 سے زائد پروازیں یہاں سے روانہ ہوتی ہیں۔ یہ چھوٹا مگر اہم ہوائی اڈہ قدرتی مناظر اور پرسکون ماحول کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

سب سے منفرد منظر وہ ہوتا ہے جب ریل گاڑی اور ہوائی جہاز ایک ساتھ رن وے پر کھڑے ہو کر ایک دوسرے کا انتظار کرتے ہیں، جو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوتا ہے۔

اگر آپ نیوزی لینڈ کا سفر کریں تو گِسبورن ایئرپورٹ کی یہ خاص خصوصیت ضرور دیکھیں، جو تکنیکی مہارت اور قدرتی خوبصورتی کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش