اب آپ بات کریں اور کمپیوٹر کام کرے گا

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی کئی نئے فیچرز متعارف کرادیے ہیں جن میں ’’کیپیلوٹ ویژن‘‘ ٹول کی وسعت اور متعدد نئے اے آئی ٹولز شامل ہیں۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 میں یہ نئی اپڈیٹس اگلے چند ہفتوں میں تمام صارفین تک پہنچنا شروع ہوجائیں گی جن میں کچھ ایسے فیچرز بھی شامل ہیں جو اب تک صرف محدود ٹیسٹنگ میں دستیاب تھے۔

کیپیلوٹ ویژن اب سب کے لیے دستیاب

ونڈوز 11 کے تمام صارفین اب کیپیلوٹ ایپ کے ذریعے کیپیلوٹ ویژن کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کھلے ہوئے ایپس یا ویب سائٹس پر موجود مواد کے بارے میں سادہ زبان میں سوالات کرسکتے ہیں۔

یہ ٹول نہ صرف آن اسکرین ڈیٹا کو سمجھتا ہے بلکہ تصویر ایڈیٹ کرنے اور سسٹم فنکشنز پر کام کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

سیٹنگز میں نیا اے آئی ایجنٹ

ایسے صارفین جو اسنیپ ڈریگن چپ والے کیپیلوٹ پلس پی سی استعمال کر رہے ہیں، اُن کے لیے مائیکروسافٹ نے سیٹنگز ایپ میں ایک نیا اے آئی ایجنٹ شامل کیا ہے۔

صارفین اب قدرتی زبان میں سسٹم سیٹنگز جیسے کوائٹ آورز آن کریں یا بلو ٹوتھ سے کنیکٹ کریں جسے کمانڈز دے سکتے ہیں اور اے آٗی براہ راست ان احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کرے گا۔

کلک ٹو ڈو فیچر میں وسعت

کیپیلوٹ پلس پی سی پر کلک ٹو ڈو فیچر کو بھی بہتر بنا دیا گیا ہے۔ اب صارفین ونڈوز کی دبائے رکھ کر ماؤس سے کسی ٹیکسٹ یا ایپ پر کلک کر کے اے آئی سے مختلف کام لے سکتے ہیں۔

جیسے مواد کا خلاصہ بنوانا، ورڈ ڈاکیومنٹ تیار کروانا، ٹیمز کی میٹنگز شیڈول کروانا اور ریڈونگ روچ کا استعمال ہے۔

دیگر نئے اے آئی ٹولز

صرف کیپیلوٹ پلس پی سی کے لیے مخصوص مزید اے آئی ٹولز میں پینٹ ایپ میں اسٹیکر جنریٹر اور آبجیکٹ سیلیکشن ٹول، فوٹوز ایپ میں تصویر کی روشنی (لائٹنگ) کو اے آئی کی مدد سے بہتر بنانا اسنیپکنگ ٹول میں پیفیکٹ اسکرین شوٹ لینے کا فیچر شامل ہیں۔

تمام ونڈوز 11 صارفین کے لیے نئے نان اے آئی فیچرز

اے آئی فیچرز کے علاوہ مائیکروسافٹ نے تمام ونڈوز 11 پی سیز کے لیے کچھ عمومی فیچرز بھی شامل کیے ہیں جن میں اسنیپکنگ ٹول میں نیا کلر پکَر اور سسٹم ری اسٹارٹ جیسے مسائل کو خود کار طریقے سے حل کرنے کا میکانزم شامل ہیں۔

اپڈیٹس کب دستیاب ہوں گی؟

مائیکروسافٹ کے مطابق یہ تمام فیچرز ونڈوز نان سیکیورٹی پری ویو اپڈیٹس اور مائیکروسافٹ اسٹور کے ذریعے ایپ اپڈیٹس کے طور پر مرحلہ وار فراہم کیے جائیں گے۔ کچھ فیچرز پہلے ہی دستیاب ہیں جب کہ باقی اگلے چند ہفتوں میں صارفین کو مل جائیں گے۔

Related posts

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں

سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد ہلاک