بھارتی کوچ گوتم گمبھیر کی گراؤنڈ اسٹاف سے بدتمیزی اور ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اوول میں ہونے والے آخری ٹیسٹ سے قبل بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی جانب سے سرے کاؤنٹی کے گراؤنڈ اسٹاف سے ناروا رویہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران گوتم گمبھیر نے اوول کے سینئر گراؤنڈزمین لی فورٹس سے بدتمیزی کی اور بار بار تم صرف ایک گراؤنڈزمین ہو جیسے توہین آمیز جملے کہے، جس پر کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لی فورٹس نے بھارتی کھلاڑیوں کو مین اسکوائر کے قریب جانے سے روکا کیونکہ اوول کے گراؤنڈ پر سیزن میں مزید کئی میچز شیڈول ہیں اور پچ کی حفاظت ناگزیر ہے۔ تاہم بھارتی کوچ نے پیشہ ورانہ ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے فورٹس کو جھڑک دیا اور تلخ کلامی شروع کر دی۔

گواہوں کے مطابق، گوتم گمبھیر نے بار بار کہا کہ آپ ہمیں نہیں بتا سکتے ہمیں کیا کرنا ہے، آپ صرف ایک گراؤنڈزمین ہیں، آپ کو ہماری ٹیم کو ہدایات دینے کا کوئی حق نہیں۔

 

فورٹس نے گمبھیر کو باز رہنے کی تنبیہ کی اور کہا کہ اگر وہ بدکلامی جاری رکھتے ہیں تو انہیں آئی سی سی میچ ریفری کو رپورٹ کیا جائے گا۔

گراؤنڈ کے تحفظ سے متعلق گراؤنڈزمین کی تشویش جائز تھی، کیونکہ مین اسکوائر کی بے احتیاطی سے استعمال سے آئندہ میچز متاثر ہو سکتے ہیں۔

لی فورٹس نے شائستگی کے ساتھ قواعد کی وضاحت کی، مگر بھارتی کوچ نے عزت کے بجائے تضحیک آمیز لہجہ اختیار کیا، جو بین الاقوامی کرکٹ میں گراؤنڈ اسٹاف کے احترام کے برخلاف ہے۔

اس واقعے نے دنیا بھر میں گراؤنڈ اسٹاف کے احترام اور ان کے کردار پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین اور سابق کھلاڑی بھارتی کوچ کے رویے پر ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں اور گراؤنڈ اسٹاف کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں، جن کی محنت کے بغیر عالمی معیار کی کرکٹ ممکن نہیں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش