شنگھائی میں ورلڈ اے آئی کانفرنس کا آغاز؛ انسان نما روبوٹس کی حیران کن نمائش

شنگھائی: چین کے شہر شنگھائی میں مصنوعی ذہانت سے متعلق دنیا کی اہم ترین ٹیکنالوجی ایونٹ ’’ورلڈ اے آئی کانفرنس 2025‘‘ کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا، جہاں انسان نما روبوٹس کی منفرد نمائش نے شائقین، ماہرین اور عالمی اداروں کو حیرت میں ڈال دیا۔

ورلڈ اے آئی کانفرنس کے افتتاحی تقریب کے سب سے پرکشش حصے میں انسان نما روبوٹس نے نہ صرف حاضرین کو خوش آمدید کہا بلکہ مختلف حرکات، تاثرات اور انسانی جیسا رویہ بھی اپنایا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ایک روبوٹ نے ہاتھ جوڑ کر حاضرین کو خوش آمدید کہا اور کئی روبوٹس انسانوں کی طرح کھڑے ہوکر سر ہلا رہے تھے۔

روبوٹس کے چہروں پر مسکراہٹیں اور آنکھوں کی حرکت نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

یہ روبوٹس جدید ترین اے آئی الگوردمز اور مشینی تعلیم پر مبنی ہیں جوکہ انسانوں کے چہروں کے تاثرات، آواز اور رویوں کو شناخت کرکے ویسا ہی ردعمل دے سکتے ہیں۔

کانفرنس میں دنیا بھر کے ماہرین اسٹارٹ اپس، یونیورسٹیز اور اے آئی ڈویلپمنٹ کمپنیوں نے شرکت کی۔ چین کی بڑی کمپنیاں جیسے ٹینسنٹ، بیدو اور ہواوے بھی اپنی اے آئی ریسرچ، خودکار گاڑیوں اور روبوٹک سسٹمز کی نمائش میں شریک ہوئیں۔

وزیراعظم لی چیانگ کا خطاب

تقریب کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ اگر مصنوعی ذہانت کو صرف چند ممالک یا اداروں کی اجارہ داری میں دیا گیا تو اس ٹیکنالوجی کی ترقی محدود ہو جائے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ اے آئی ایسی ٹیکنالوجی ہے جو پوری دنیا کی اجتماعی ترقی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ اسے تمام انسانوں کے فائدے کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین مصنوعی ذہانت کو کھلی، شفاف اور سب کے لئے قابل رسائی بنانے کے عزم پر قائم ہے تاکہ دنیا ایک متوازن ڈیجیٹل ترقی کی جانب بڑھ سکے۔

چین کا اے آئی کے مستقبل پر عالمی پیغام

وزیراعظم لی چیانگ نے واضح کیا کہ چین اس کانفرنس کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ ٹیکنالوجی کو کنٹرول یا محدود کرنے کی سوچ تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات اور فرانسیسی صدور نے علاقائی پیشرفتوں پر فون کیا ہے – متحدہ عرب امارات

پاک فوج کےآپریشن میں فتنہ الخوارج کےہتھیار ڈالنے والے خارجی کےتہلکہ خیزانکشافات

بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا