(ریٹائرڈ)لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ 2025میں طلبا سے خطاب کررہے ہیں/فوٹو
بھارت عالمی امن کے لئے خطرہ بن چکا۔(ریٹائرڈ)لیفٹیننٹ جنرل محمد سعیدنے کہاہے کہ آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ 2025نوجوان نسل کوباصلاحیت بنانے کے لیے مؤثراقدام ہے۔
یہ بات انہوں نے آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کے موقع پرجامعات کے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
طلباء سے خطاب کرتے ہوئے (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے عملی اقدامات سے خطے میں استحکام کا ضامن ملک ہونے کا ثبوت دیا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان منحرف نظریات کے خلاف ایک مضبوط فصیل اور عالمی امن کا علمبردار ہے۔
(ریٹائرڈ)لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کاکہناتھاکہ اکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری طاقت اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط میں پوشیدہ ہے۔