
لاہور میں نوجوان صفایی کرنے والے کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں / فوٹو ایکس گریب
لاہورمیں صفائی کرنے والے پرتشدد،بدسلوکی،ویڈیو وائرل ہوگئی۔ صاف ستھرا پنجاب کی مہم میں مصرف صفائی کرنے والے کو نوجوانوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں فیلڈمیں متحرک تھیں۔ ایک صفائی کرنے والاگلی میں صفائی کررہاتھےا۔
اتنے میں2 نوجوانوں نے آ کراس کے سر سے ٹوپی اتاری اورلاتوں سے مارتے رہے۔
بعدازاں نوجوانوں نے اس کے ہاتھ سے جھاڑو پکڑ کر دور پھینک دی۔ صفائی کرنے والے کے ساتھ اس بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے اس پر شدید غم وغصے کا اظہارکیاگیا۔ صارفین نے مریم نواز سے نوجوانوں کو پکڑ ان کوسخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
ایک صارف نے لکھا ان لڑکوں کا سافٹ ویئرکرپٹ ہو چکا، فوری اپڈیٹ کیا جائے۔
ایک خاتون نے لکھا کہ فوری ایکشن لیا جائے۔ مجموعی مطالبہ جوسامنے آیا وہ درج ذیل ہے۔
نوجوانوں کو پکڑ کر اب انہیں سے علاقے کی صفائی ستھرائی کروائی جائے۔
ان لونڈے لپاڑوں کا سافٹ ویئر کرپٹ ہو چکا ہے فوری اپڈیٹ کیا جائے۔@MaryamNSharif @OfficialDPRPP pic.twitter.com/6eh8Zm6L47
— Shah Owais Noorani (@iamowaisnoorani) July 29, 2025